فرانسیسی پلیئر تسونگا آسٹریلین اوپن سے دستبردار

فرانسیسی پلیئر تسونگا آسٹریلین اوپن سے دستبردار

  



 پیرس (سپو رٹس ڈیسک) فرانسیسی سٹار جو ویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ تسونگا کافی عرصے سے بازو کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 29 سالہ تسونگا نے اپنے بیان میں کہا کہ گرینڈ سلام ایونٹ میں شرکت ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، فٹنس مسائل کے باعث اس سے دستبرداری کے فیصلے پر مجھے بے حد مایوسی ہوئی تاہم اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔ تسونگا نے انجری کے باعث ہوپ مین کپ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...