سری لنکا کیخلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، میکلولم

سری لنکا کیخلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، میکلولم

  



ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس پر مجھے اور پوری قوم کو فخر ہے، ولیمسن کی ڈبل سنچری نے میچ کا نقشہ بدل دیا، نئے سال کے شاندار آغاز پر بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ کیوی ٹیم نے آئی لینڈرز کو آخری ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، نئے سال کا جاندار آغاز کرنے پر بے حد خوشی ہوئی اور مستقبل میں بھی ہم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مشکل وقت میں ولیمسن کی ڈبل سنچری اور واٹلنگ کی سنچری نے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، باؤلرز نے بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی جس پر وہ بھی برابر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہماری تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں جاندار انداز سے شرکت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...