اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

  



 کینبرا (سپورٹس ڈیسک) اے ایف سی ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے آسٹریلیا میں ہو گا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم افتتاحی میچ میں کویت کے مدمقابل ہو گی۔ جاپان کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جاپان کو ریکارڈ چار بار اے ایف سی ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 31 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایشیا بھر سے 16 ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، جنوبی کوریا، اومان اور کویت، گروپ بی میں ازبکستان، سعودی عرب، چین اور شمالی کوریا، گروپ سی میں ایران، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں جاپان، اردن، عراق اور فلسطین شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں آسٹریلیا اور کویت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 22 اور 23 جنوری، سیمی فائنلز 26 اور 27 جنوری جبکہ فائنل 31 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...