بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو شکست دیدی

بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو شکست دیدی

  



 پرتھ (سپورٹس دیسک) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں مائیکل کربری کی دھواں دار اننگز کی بدولت پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں پر پورا کیا۔ کربری نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کو ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیتھن ریئرڈن کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ جمعرات کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے، نیتھن ریئرڈن 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیسن اور بریڈ ہوج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ مائیکل کربری نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...