اننگز میں ٹاپ چھ بلے بازوں کی نصف سنچریاں،آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کر دی

اننگز میں ٹاپ چھ بلے بازوں کی نصف سنچریاں،آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کر دی

  



سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، کینگروز کے ٹاپ چھ بلے بازوں نے بھارت کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر کارنامہ انجام دیا۔ یہ ٹیسٹ تاریخ میں چھٹا موقع ہے کہ ایک ٹیم کے چھ بلے بازوں نے اننگز میں نصف سنچریاں بنائی ہوں۔ سڈنی میں بھارت کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کینگروز بلے باز مکمل طور پر حریف باؤلرز پر چھائے رہے، دو بلے بازوں نے سنچریاں اور چار نے نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ یہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے ٹاپ چھ بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچریاں جبکہ شین واٹسن، کرس راجرز، شان مارش اور جو برنز نے نصف سنچریاں بنائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...