لڑی کو شادی کا جھانسہ دینے پر بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین جیل پہنچ گئے
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کی عدالت نے عورتوں اور بچوں پر جبر کے انسداد کے قانون کے تحت بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد حسین کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو گئی ہے۔ حسین کو ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کے حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک اداکارہ نے میرپور پولیس اسٹیشن میں شادی کا جھانسہ دینے پر روبیل کے خلاف کیس درج کرایا تھا، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں پر جبر کے انسداد کے قانون کے تحت انہیں جیل بھیجنے کر حکم جاری کر دیا۔ روبیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست کی ہے تاہم اگر وہ 24 جنوری کو بنگلہ دی