پاک نیوز لائیو کی تیسری سالگرہ

پاک نیوز لائیو کی تیسری سالگرہ
 پاک نیوز لائیو کی تیسری سالگرہ

  



 دو تین روزقبل برادرم عقیل کی طرف سے دعوت نامہ ملا،،، جو کہ انکے آن لائن اخبار کی تیسری سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت تھی ، جی ہاں پاک نیوز ا نٹر نیٹ پر شائع ہو نے والا خوبصورت اخبار ہے ،جس میں دنیا جہاں کے موضاعاً پر مضامین اور ملکی و بین الاقوامی خبریں بھی بذریعہ انٹر نیٹ عوام الناس تک پہنچائی جاتی ہیں، برادرم عقیل پاک نیوز لائیو کے ایڈیٹر ہیں اور ہماری دوستی ان سے بھی انٹرنیٹ کی بدولت ہے ، جی ہاں محترم عقیل خان بھی بہت اچھا لکھتے ہیں اور ہمیں بھی لکھنے کا شوق ہے اسی لئے ہماری ان سے سلام دعا شروع ہوئی ۔دنیا ترقی کر گئی ، پہلے ڈاک کا زمانہ تھا ، خط لکھ کے بھیجا جا تا تھا اور پھر گھر بیٹھ کر مہینوں خط کے جواب کا انتظار کیا جا تا تھا ۔ جی ہاں زمانہ ترقی کر گیا ۔ دور جدید میں پیغام رسانی میں آسانی ہو گئی ۔ جی ہاں پہلے فون آیا تو ڈاک کا زور کم ہوا اور اب انٹرنیٹ ، فیس بک وغیرہ سے تو رسائی اتنی آسان ہو گئی ہے کہ دنیا بھر میں لمحہ بھر میں جہاں چاہے گفت و شنید کاسلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں اور آج کے دور جدید میں بھی پاک نیوز لائیو کی ٹیم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاوش عوام الناس تک پہنچا رہی ہے ،بہر حال بات ہو رہی تھی دعوت نامے کی تو برادرم عقیل کی طرف سے انٹرنیٹ پر موصول ہونے والے دعوت نامے میں شرکت پر زور دیا گیا تھا، تاہم برادرم اختر سردار چودھری بھی جو کہ ہمارے کسو وال کے اخباری نمائندے ہیں اور وہ بھی قلم کار ہیں اور لفظوں سے کھیلنا بھی خوب جانتے ہیں ، انہوں نے بھی شرکت کے لئے لاہور آنا تھا، لیکن گھریلو مصروفیات کی بناء پر نہ پہنچ سکے ، تاہم جناب اختر سردار نے ٹیلی فون پر نہ آنے کی معذرت کر لی تھی ، بہر حال حسب پروگرام ہم اقبال ٹاؤن کے مقامی ہال میں پہنچ گئے ،جہاں پر سالگرہ کی تقریب منعقد ہونی تھی ، تقریب میں موجود افراد بھی اخباری دنیا سے ہی وابستہ تھے ، ہم جب پہنچے تو مہمان گرامی جناب مجیب الرحمن شامی صاحب کا انتظار کیا جا رہا تھا ، اور تھوڑی ہی دیر کے بعد مہمان خصوصی ہال میں پہنچ گئے ۔ مہمان خصوصی کے پہنچنے پر سالگرہ کی تقریب کا آغاز کیا گیا ، تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، پھر جناب مہمان خصوصی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے پاک نیوز لائیو کی ٹیم کو تیسری سالگرہ کی مبارکباد پیش اور پھر نوجوان قلم کاروں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے جناب مجیب الرحمن شامی نے پاک نیوز کی ٹیم کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ، خوشگوار ماحول میں ایڈیٹر پاک نیوز عقیل اپنے ساتھیوں کا تعارف بھی مہمان خصوصی سے کرواتے رہے ، اور ہنستے مسکراتے خوشگوار ماحول میں برادرم عقیل خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مہمان خصوصی کو محفل سے رخصت کیا اور جاتے جاتے مہمان خصوصی جناب مجیب الرحمن شامی کو پاک نیوز کی ٹیم کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا اور خصوصی شیلڈ بھی دی گئی ، تاہم مہمان خصوصی کے جانے کے بعد ہم نے بھی برادرم عقیل سے اجازت چاہی اورہنستے مسکراتے برادرم عقیل اور ان کی ٹیم کو خداحافظ کہہ کر ہم بھی باہر کی طرف نکلے ، دعا تو دل میں بھی بس یہی تھی کہ برادرم عقیل اور ان کے ساتھی یوں ہی صدا اپنے آن لائن اخبار کی سالگرہ مناتے رہیں ، بہر حال اجازت چاہتے ہیں آپ سے دوستو ملتے ہیں۔ جلد ایک بریک کے بعد، اللہ نگہبان رب راکھا ۔

مزید : کالم


loading...