جنوبی افریقہ کا آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کا آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان

  



 کیپ ٹاؤن( آن لائن ) جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ،ٹیم میں کوئی نیانام شامل نہیں، پروٹیزنے وکٹ کیپر کونٹن ڈی کوک کو مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود شامل کیاہے۔ جین پال ڈومینی کی فٹنس بحالی پرواپسی ہوئی ہے۔جنوبی افریقا نے ورلڈکپ دوہزارپندرہ کے لئے حتمی پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ ابراہم ڈی ویلیئرز میگا ایونٹ میں پروٹیز کی قیادت کریں گے۔ وکٹ کیپر کونٹن ڈی کوک کو ٹخنے کی انجری سے مکمل بحالی کے بغیر منتخب کیا گیاہے۔ ابتدائی میچوں میں کپتان ڈی ویلیئرز گلوز کے ساتھ دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔ جبکہ ریلی روسیو اور فرحان بہاردین بھی ریزور وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ کے بعد آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنے والے ریان مکلرن ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔ گھنٹے کی انجری سے نجات کے بعد جین پال ڈومینی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈومینی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شامل ہیں۔کپتان ڈی ویلیئرز،ہاشم آملا، ڈیوڈ ملر،فاف ڈوپلیسی پر بیٹنگ کا انحصارہوگا۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ ڈیل اسٹین، مورنی مورکل کے ساتھ ویل پارنل،ورنن فلینڈر اورکائل ایبٹ کے سپرد کیاگیاہے۔ عمران طاہراور ایرون فن گیسو اسپنرز ہیں۔ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کا پہلا میچ پندرہ فروری کو ہیملٹن میں زمبابوے کے خلاف ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی