ہوپ مین کپ ،کینیڈا نے اٹلی کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کرلی

ہوپ مین کپ ،کینیڈا نے اٹلی کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کرلی

  



 پرتھ (سپورٹس ڈیسک) ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں کینیڈا نے اٹلی کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ اس سے قبل کینیڈین ٹیم نے امریکہ کو زیر کیا تھا۔ پرتھ، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں کینیڈین ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت اٹلی کو 2-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، ویمن سنگل مقابلے میں کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچرڈ نے اٹلی کی فلاویا کو شکست دی، مینز سنگل مقابلے میں کینیڈا کے واسک نے اٹلی کے فوگنینی کو ہرا کر ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی، مکسڈ ڈبلز مقابلے میں فیبیو فوگنینی اور فلاویا پر مشتمل اٹالین جوڑی نے کینیڈین جوڑی کو ہرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...