نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی

نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی

  



 دبئی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد دو درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔ پاکستان چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد دو درجے ترقی پا کر سری لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔ بھارتی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکن ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے ساتویں نمبر پر آ گئی۔ ویسٹ انڈیز کا آٹھواں، بنگلہ دیش کا نواں اور زمبابوے کا دسواں نمبر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...