سڈنی ٹیسٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ بھارت نے 5وکٹوں پر 342رنز بنالئے

سڈنی ٹیسٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ بھارت نے 5وکٹوں پر 342رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی( آن لائن ) سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 342 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیاکی اننگز برتری ختم کرنے کے لیے اسے مزید 230 رنز درکار ہیں۔ سڈنی میں جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان بھارت نے ایک کھلاڑی آؤٹ پر 71 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ بھارتی بلے بازوں لوکیش راہول اور ویرات کوہلی نے سنچریاں سکور کر ڈالیںآسٹریلیا کے پہلے چھ بیٹسمینوں نے کم از کم نصف سنچری سکور کی جو کہ آسٹریلیا کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ راہول 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی 140 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ روہیت شرما 53 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 572 رنز کے ساتھ پہلی اننگز ڈیکلئیر کی تھی ، جس میں ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔