بان کی مون کی یمن میں پولیس کالج پر بم حملے کی شدید مذمت

بان کی مون کی یمن میں پولیس کالج پر بم حملے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں پولیس کالج پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں پولیس کالج پر گزشتہ روز ہونے والے بم حملے میں 37افراد ہلاک اور 66زخمی ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں یمن کے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بم حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور ملک میں اس کے قیام و استحکام کیلئے یمن میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -