آسٹریلیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ پرتاحال قابو نہ پایا جاسکا

آسٹریلیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ پرتاحال قابو نہ پایا جاسکا

  



 سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا۔ جنوبی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ بدترین آگ کے نتیجے میں اڑتیس مکان جل کے خاکستر ہوگئے ٗ37 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں بڑی تعداد فائر فائٹرز کی انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ہل کا پچانوے فیصد حصہ متاثر ہونے کی تصدیق کردی ریسکیو آپریشن میں تین سو سے زائد فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں ٗ طیاروں کی مدد سے واٹر بمبنگ بھی کی گئی اس سلسلے میں بہت سی ائیرلائنز سے بھی مدد لی گئی ادھرآسٹریلوی حکام نے مغربی آسٹریلیا میں بھی فائر واننگ جاری کردی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...