کیوبا کی طرف سے رہا کئے جانے والے سیاسی قیدیوں میں 2جڑواں بھائی بھی شامل
ہوانا (اے پی پی) کیوبا کی طرف سے رہا کئے جانے والے سیاسی قیدیوں میں 2جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔ کیوبا نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے 53سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کی طرف سے رہا کئے جانے والے سیاسی قیدیوں میں 18سالہ 2جڑواں بھائی بھی ہیں جنہیں دسمبر 2012ء میں مشرقی شہر سانتیاگو ڑی کیوبا سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنے تیسرے بھائی کی رہائی کیلئے پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کر رہے تھے ۔ کیوبا میں انسانی حقوق کے سربراہ الیزاڈوسانشیز کے مطابق کیوبا نے دونوں بھائیوں ڈیاگو ورگاس مارٹن اور بیانگو ورگاس مارٹن کو رہا کر دیا ہے ۔