قنطاس کو دنیا کی محفوظ ترین ایئر لائن قرار دیدیا گیا

قنطاس کو دنیا کی محفوظ ترین ایئر لائن قرار دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی قومی ایئر لائن قنطاس کو دنیا کی سب سے محفوظ ترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہوا بازی کے گورننگ اداروں اور حکومتوں کے ساتھ ساتھ حادثات میں ہلاکتوں کے ریکارڈز کے حوالہ سے آڈٹ رپورٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قنطاس کو دنیا کی سب سے زیادہ محفوظ ترین اور تجربہ کار ترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے۔ قنطاس ایئر لائن 95 سال سے کام کر رہی ہے۔ ایئر فائین ریٹنگز نامی ویب سائٹ نے قنطاس کی طرف سے جہازوں کے انجنوں کی مانیٹرنگ کے طریقوں کو بھی سراہا ہے جوکہ جہازوں کے انجنوں کی نگرانی کیلئے مصنوعی مواصلاتی سیارے تک استعمال کرتی ہے اور اس ایئر لائن کا دنیا بھر کی 449 ایئر لائنز کے مقابلہ میں محفوظ ترین پروازوں کا غیر معمولی ریکارڈ ہے اور یہ ایئر لائن جہازوں کے انجنوں کی موثر دیکھ بھال کرتے ہوئے انجنوں کی خرابی وغیرہ کوئی بڑا مسئلہ بننے سے پہلے ہی دور کر دیتی ہے۔ واضح رہے کہ 2014ء میں دنیا بھر میں 21 مہلک فضائی حادثے ہوئے جس میں 986 ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید :

عالمی منظر -