ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5سال مکمل ہوگئے

ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5سال مکمل ہوگئے

  



پورٹ اوپرنس(اے پی پی) وسطی امریکی ملک ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں زلزلہ متاثرین تا حال خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں تاہم 10لاکھ سے زائد متاثرین دوبارہ اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہیٹی میں جنوری 2010ء میں آنے والے تباہ کن زلزلہ سے دارالحکومت پورٹ اوپرنس اور دیگر قریبی علاقے بری طرح متاثر ہوئے تھے جس سے ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تاہم 5سال کے دوران 10لاکھ سے زائد متاثرین زلزلہ کو واپس اپنے گھروں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی بھی ہزاروں متاثرین خیموں یا لکڑی کے بنے گھروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیٹی وسطی امریکا کا سب سے غریب ملک ہے اور زلزلہ کے بعد عالمی برادری نے اربوں ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا مگر ان میں سے زیادہ تر وعدے پورے نہیں کئے گئے اور ہیٹی حکام نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین زلزلہ کی مشکلات کو کم کیا مگر ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ہیٹی حکام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید : عالمی منظر


loading...