حکومت افغان باشندوں کو پاکستان جلد سے نکالے، مہر نواز خان

حکومت افغان باشندوں کو پاکستان جلد سے نکالے، مہر نواز خان
حکومت افغان باشندوں کو پاکستان جلد سے نکالے، مہر نواز خان

  



کیپ ٹاؤن(بیورو رپورٹ) حکومت 16دسمبر کے بعد سے آج تک پی ٹی آئی کی انتخابی دھاندلی پر حصول انصاف کی کوششوں پر قطعی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ سے ہی اس معاملے کو لٹکایا گیا جب تک حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہیں کرتی تحریک انصاف اسمبلیوں میں نہیں جائے گی ۔تحریک انصاف کے صدر کیپ ٹاؤن مہر نواز خان نے گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد عمران خان نے دہشتگردی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ 18کروڑ عوام کی امنگوں کی زبان ہے۔ مہر نواز خان نے مزید کہا کہ حکومت کو جلد سے جلد افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالنا ہو گا۔ دہشتگردی پرقابو پانے کا اس سے بڑا کوئی حل نہیں ہو گا کیونکہ افغانیوں کا مقصد ہی ہمیں کمزور کرنا ہے۔ ان کی جڑیں افغانستان میں قائم ’’را‘‘ انڈین ایجنٹوں سے جا ملتی ہیں اور وہیں سے انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے۔ مہر نواز نے کہا کہ اس سال نو کے آغاز پر میں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی طرف دہشتگردی والا ہر ہاتھ توڑ دیں گے اور اپنے ملک کو خوشحال بنائیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...