قوم نازک وقت میں فوج اور حکومت کے ساتھ ہے،راشدبشیر سیال

قوم نازک وقت میں فوج اور حکومت کے ساتھ ہے،راشدبشیر سیال
قوم نازک وقت میں فوج اور حکومت کے ساتھ ہے،راشدبشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روڈی پورٹ (بیورو رپورٹ) وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں امن وخوشحالی کا آغاز ہو جائیگا ،، فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت تھی ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں جاری بحران سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار راشد بشیر سیال نے بیورو رپورٹر ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے جس پر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ حکومت قابو پا رہی ہے۔قوم اس نازک وقت پر فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔راشد بشیر سیال نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی نا رو وال ،سیالکوٹ سیکٹر پر عالمی حد بندی کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پوری پاکستانی قوم انڈیا کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔ بھارتی فوج کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔

مزید :

عالمی منظر -