دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا‘زبیر اسلم

دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا‘زبیر اسلم
دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا‘زبیر اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن(بیورو رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لئے بنایا گیا کمیشن دیکھتے ہیں کہ کوئی ایکشن بھی لیتا ہے یا پھر دوسرے پراجیکٹ کی طرح یہ بھی صرف کاغذوں میں ہی سیاست کی بھینٹ چڑھتا ہے ۔جنوبی افریقہ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے سینئر نائب صدر زبیر اسلم نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بنائے گئے کمیشن کے حوالے سے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیا گیا ۔یہ لوگ اپنے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی معیشت میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں لیکن ان لوگوں کے مسائل کشمیر سے بھی زیادہ ہیں ۔اب دیکھتے ہیں کہ خادم اعلیٰ نے جو کمیشن بنایا ہے کیا وہ کمیشن ان لوگوں کے مسائل حل کرتا ہے یا پھر ایسے ہی دوسرے ملکوں میں رہنے والے ن لیگی ورکروں کو خوش کرتا ہے۔ زبیر اسلم نے خادم اعلیٰ کو ساؤتھ افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل بارے بھی اپیل کی کہ ہم لوگوں کو بھی اس کمیشن میں یاد رکھا جائے ساری توجہ صرف انگلینڈ میں ہی نہ لگائی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -