ایران کے خلاف نئی پابندیاں مفید ثابت نہیں ہوئیں، امریکا

ایران کے خلاف نئی پابندیاں مفید ثابت نہیں ہوئیں، امریکا

 واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں مفید ثابت نہیں ہوئیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جنیفر ساکی نے پریس کانفرنس میں کانگریس میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی ممکنہ منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں درست قدم نہیں ہوگا۔ جنیفر ساکی نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پر کوئی بات نہیں کرسکتی لیکن اتنا ضرور کہوں گی کہ دونوں فریق یا کم از کم ایران نے سمجھوتہ طے پانے کی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس سے قبل امریکا کے ساتھ ہر قسم کے سمجھوتے کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ ذرائع ابلاغ کی اس قسم کی مہم خاص سیاسی اہداف و مقاصد کے لئے انجام دی جارہی ہے اور ان کا اصلی مقصد مذاکرات کے ماحول پر اثرانداز ہونا اور مسئلہ کو پیچیدہ بنانا ہے۔

مزید : عالمی منظر