شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا شام میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا دعویٰ

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا شام میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا دعویٰ

  



دمشق (اے پی پی) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے شہر الرقہ میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جس میں طب کی تین سالہ تعلیم دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کے مندوبین اور شامی کارکنوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے بیانات میں دولت اسلامیہ کی طرف سے جاری کردہ اشتہار بھی شامل ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے دیوان صحت کا شعبہ قائم کیا ہے۔ اس کے زیراہتمام ایک میڈیکل کالج شروع کیا جا رہا ہے جس میں داخلے کے لیے امیدواروں کی عمرکی کم سے کم حد 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سال مقرر کی گئی ہے۔امیدوار کا انٹرمیڈیٹ اور سکینڈری امتحانات میں 80 فی صد سے زائد نمبروں کا حصول ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کالج الرقہ شہرمیں قائم کیا گیا ہے تاہم اس کی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا البتہ کالج میں طلباء کے ساتھ طالبات کے لیے بھی الگ سے شعبہ قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شام کے شمالی شہر الرقہ کو داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...