رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

  



 اسلام آباد(آئی اےن پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال بسوں کی فروخت میں کمی تاہم قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹریکٹروں، کاروں اور ٹرکوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے مجموعی فروخت میں 3 ہزار393 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس