کلاﺅ ڈ کلینک کااوریڈوکے ساتھ معاہدے کا اعلان

کلاﺅ ڈ کلینک کااوریڈوکے ساتھ معاہدے کا اعلان

  



 لاہور(پ ر) لاہور بیسڈ ITکمپنی کلاﺅ ڈ کلینک (EMR)نے قطر کے پہلے کلاﺅ ڈبیسڈ الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ اور پریکٹس مینجمنٹ سسٹم کی تیاری کے لیے اوریڈوOoredo کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اوریڈو اور کلاﺅ ڈ کلینک قطر میں صحت کی خدمات کے نجی شعبے کے لیے مریضوں کو معلومات کے نظام اور پریکٹس مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے خدمات مہیا کریں گے۔اس موقع پراوریڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف عبداللہ القبیسی نے کہا کہ یہ معاہدہ قطر میں انسانی زندگیوں کے تحفظ اور موثر نظام کی تشکیل کے لیے روشن سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس موقع پر کلاﺅ ڈ کلینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سجاد کرمانی نے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ دو اہم اداروں کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ قطر میں صحت کے شعبے کو نئی جہتوں سے روشناس کروانے میں مدد گا ر ثابت ہو گا۔     

مزید : کامرس


loading...