وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی پلاٹوں کی فروخت کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی

وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی پلاٹوں کی فروخت کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی

  



لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی پلاٹوں کی فروخت کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ پیڈمک انتظامیہ نے متوقع صنعتکاروں کو پلاٹ سیل کے لئے آفر کرنا شروع کر دیئے ہیں۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک ایس ایم تنویر نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2013میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی تھی اور اس کے لئے 277ایکڑ قطعہ اراضی مختص کی تھی۔ انہوں سابق وزیر مملکت اور ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی کوششوں کو بھی سراہا جنھوں نے وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام میں خصوصی دلچسپی لی اور ابتدائی فنڈ کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا۔چیئرمین پیڈمک نے کہا کہ وہ پیڈمک انتظامیہ کو ترقیاتی کام کی رفتار میں تیزی کی ہدائیت کرچکے ہیںجس کے نتیجے میں ساٹھ کے قریب صنعتی پراجیکٹس سال رواں میں آپریشنل ہو جائیں گے اور ہزاروں مزدوروں کے لئے نوکریاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی یونٹوں کے قیام سے علاقے میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس


loading...