فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی

فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے 21 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی فوجی عدالتوںکے قیام کو حوصلہ افزا قرار دیاہے اور کہا اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی کیونکہ گرفتار شدہ دہشت گردوں کو اب جلد سزا کا سامنا کرنا پڑیگا۔میاں ادریس نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام ملک میں سیاسی پختگی اور ہم آہنگی کی علامت ہے اور اس فیصلہ سے ہمارے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں بھر پور مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک امن و امان کی بہتری سے ملکی سطح پر اور عالمی سطح پر صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور کاروبار دوست ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہماری معیشت ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہو گی ۔ میاں ادریس نے کہا کہ مستحکم اور اچھی معاشی حالات سے ملک میں سماجی سطح پر معاشی مسائل بھی حل ہونگے اور انصاف کے تقاضے بھی کم وقت میں پورے ہو نگے ۔
 انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اسی بات پر پختہ یقین ہے کہ معاشرے میں انصاف کی جلد فراہمی سے ہی احساس محرومی اور مایوسی ختم ہو سکتی ہے ۔ نوجوانوںکو روزگار ملے گا اور وہ شرپسند عناصر کے ہاتھ نہ لگ سکیں گے ۔

مزید :

کامرس -