کالا باغ سمیت7نئے ڈیم بنانے کی پلاننگ درست سمت قدم ہے:ناصرحمیدخان

کالا باغ سمیت7نئے ڈیم بنانے کی پلاننگ درست سمت قدم ہے:ناصرحمیدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( وقائع نگار)پاسپیڈاکی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے کہا کہ کالا باغ سمیت7نئے ڈیم بنانے کی پلاننگ درست سمت قدم ہے انہوںنے وفاقی وزیر بجلی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اس پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کالا باغ سمیت7نئے ڈیمز بنانے کی پلاننگ کر لی گئی ہے او ر آئندہ تین سالوں میں بجلی بحران کا خاتمہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر اور گھریلوسطح پر بجلی کر طلب میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بناءپر بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کوبدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ناصر حمید نے کہاکہ بجلی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کا خواب پورا ہوگا،نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک سے بے روزگار ی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملکی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔
 اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔سستی بجلی اور بجلی بحران کے حل کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ازحد ضروری ہے ، بجلی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے ۔سستی بجلی کے حصول کیلئے قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاجائے ۔کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال کاشتکار ی کیلئے پانی دستیاب رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور جلد از جلد اس کی تعمیر کا آغا ز کیا جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے۔

مزید :

کامرس -