زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کرساڑھے 15ارب ڈالرتک پہنچ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کرساڑھے 15ارب ڈالرتک پہنچ گئے

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 15ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے 2جنوری2015ءکو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب47کروڑ58لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب73کروڑ69لاکھ ڈالر ہو گئے اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب21کروڑ27لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں 171ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری اور بیرونی ترسیلات میں اضافے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ سکتے ہیں جس سے امریکی ڈالر میں کمی سے پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہو سکتا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...