ڈرائی پورٹ پر ایجنٹس کےلئے ہال کے قیام کو جلد عمل میں لایا جائے گا:ایڈیشنل کلکٹر کسٹم راولپنڈی

ڈرائی پورٹ پر ایجنٹس کےلئے ہال کے قیام کو جلد عمل میں لایا جائے گا:ایڈیشنل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)ایڈیشنل کلکٹر کسٹم عبدالوحید مروت نے کہا ہے کہ ڈرائی پورٹ پر ایجنٹس کےلئے ہال کے قیام کو جلد عمل میں لایا جائے گااور ایجنٹس کی آئی ڈی اور لائنسنس کی معیاد کو دوسال سے 5سال کرنے کے ساتھ تمام پورٹس پریکساں رسائی کی سہولت دی جائےگی ، ڈرائی پورٹ پر کاروباری برادری کی سہولت کیلئے لیبارٹری جلد قائم کی جائے گی ، وی بوک سسٹم کے ذریعے منیوفیکچرز کو گرین چینل کلیئرنس فراہم کی جائے گی اور تمام درپیش مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران قائمہ کمیٹی برائے کسٹم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سید اختر حسین بخاری ،صدر چیمبر سید اسد مشہدی ،سابق صدر سہیل الطاف ،سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز،نائب صدر صبور ملک،سید زاہد حسین کاظمی، شیخ حفیظ اور دیگر ممبران کمیٹی بھی موجو دتھے۔

ایڈیشنل کلکٹر نے چیئرمین کمیٹی اور صدر چیمبر کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں چیئرمین کمیٹی سید اختر حسین بخاری نے کسٹم کے حوالے سے در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم ایجنٹس کو ڈرائی پورٹ پر کو ئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی اور وی بوک سسٹم کے حوالے سے بھی مسائل درپیش ہیں ، ایجنٹس کا لائسنس صرف ایک ہی پورٹ کے لئے ہوتا ہے جبکہ امپورٹر کی آئی ڈی تمام پورٹس پر قابل عمل ہوتی ہے انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم سے ایجنٹس کی آئی ڈی کو تمام پورٹس پر کارآمد بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔اس موقع پر صدر چیمبر سید اسد مشہدی نے کلکٹر کسٹم کو چیمبر آنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر تمام ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر مسائل کا حل چاہتا ہے اور آج تمام اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں کلکٹر کسٹم کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ کسٹم بھی مسائل کے حل کا خواہاں ہے ، انہوں نے کلکٹر کسٹم کے تعاون اور مطالبات کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا راولپنڈی چیمبر مستقبل میں ادارے کے ساتھ مل کر کامکرے گا اور درپیش مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -