پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ،ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ،ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا

  



اسلام آباد(آئی اےن پی)ملکی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی وصولی میں کمی کا سامنا رہیگا، ایف بی آر حکام نے وصولی میں کمی پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حالیہ چند ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چالیس فیصد تک کمی کا اثرمقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس پر ایف بی آر حکام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سیلز ٹیکس وصولی کم رہیگی، پیٹرولیم مصنوعات اورقدرتی گیس سمیت دس اہم مصنوعات سے مجموعی ٹیکس وصولی کا تہتر فیصد حاصل ہوتا ہے، لیکن دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اثر سیلز ٹیکس وصولی پر پڑے گا،اعدادوشمار کے مطابق نومبر دوہزار چودہ میں چورانوے روپے فی لیٹر پیٹرول پر تیرہ روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ رواں ماہ چوراسی روپے فی لیٹر پیٹرول پر وصولی بارہ روپے اٹھائیس پیسے رہے گی۔

مزید : کامرس


loading...