ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولی میں18 فیصد اضافہ

ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولی میں18 فیصد اضافہ

  



کراچی (آئی اےن پی)رواں مالی سال پہلی ششماہی میں لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی کی ٹیکس وصولی اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ چار سو انیس ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر دوہزار چودہ کے دوران ایل ٹی یو کراچی نے چار سو انیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا، گذشتہ سال اس عرصے میں تین سو چون ارب روپے وصول کئے گئے تھے، بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں اٹہتر ارب روپے جبکہ بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں تین سو چوالیس ارب روپے وصول کیے گئے۔

، صرف دسمبر دوہزار چودہ میں ٹیکس وصولی میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گذشتہ ماہ تیرانوے ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ دسمبر دوہزار تیرہ میں ٹیکس وصولی پچھتر ارب روپے تھی۔

مزید : کامرس


loading...