سٹیٹ بنک نئی مانیٹر پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کرےگا
کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹر پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائیگا،افراط زر کی شرح میں واضح کمی کے بعد معاشی تجزیہ کار اسٹیٹ بینک کی آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی جارہی ہے.
، ماہرِ معاشیات، اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کار اور کارو باری طبقہ آئندہ ہفتے آنے والی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید ظاہر کر رہا ہے۔لاہور چمبر نے اسٹیٹ بینک شرح سود میں کم از کم تین فیصد تک کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی شرح سود میں کمی کی خبروں کے باعث تیزی نظر آرہی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں ہوتی مسلسل گراوٹ شرح سود میں کمی کا باعث بنے گی، گزشتہ مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں نصف فیصد کی کمی کی تھی۔#/s#