تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         لندن(آن لائن)عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت مئی2009کے بعد سے پہلی بارکم ہوکر 47.93امریکی ڈالرفی بیرل ہو گئی ہے۔گزشتہ روزہونیوالی تجارت کے ابتدائی رجحان کے پیش نظرتیل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالرسے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی اور اب یہ 47.93 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتوںمیںعالمی معیشت کی ترقی کی رفتارمیں سست رفتاری اورتیل وگیس کی فراہمی میں اضافے کے سبب انکی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔امریکا میں تیل کی قیمت پہلے ہی50 ڈالرفی بیرل سے نیچے جاچکی تھی۔ ادھرتیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پیداوارمیںکمی کیخلاف ہے۔ سی ایم سی مارکیٹس کے تجزیہ نگارمائیکل ہیوسن نے کہاکہ ہمیں اوپیک کیجانب سے پیداوار پرکنٹرول کی کوئی علامت نظرنہیں آرہی ہے۔
، اس لیے آنے والے ہفتوں میں اسکی قیمت میں مزیدکمی آئےگی اوریہ40 ڈالرفی بیرل کی جانب آئے گا۔#/s#

مزید :

کامرس -