لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

             لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر95کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس55.17پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6446.93 پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل9 لاکھ18ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز28لاکھ71 ہزار400حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1لاکھ98 ہزا رحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے1لاکھ96 ہزارحصص۔ جبکہ بائکو پٹرولئیم لمیٹڈکے60ہزارحصص فروخت ہوئے۔

 آج سب سے زیادہ اضافہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت12.50روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت9.68روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس