مختلف کمپنیوں نے 405 ملین ڈالر منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا

مختلف کمپنیوں نے 405 ملین ڈالر منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا

  



                    اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں جولائی تا اکتوبر 2014-15ءکے دوران ملک میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والا منافع اور ڈیوڈنڈ ،جس میں پورٹ فولیوانویسٹمینٹ بھی شامل ہے ،مجموعی طور پر 405ملین ڈالر اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 408ملین ڈالر منتقل کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر صرف منافع اور ڈیوڈنڈ کی مد میں 344ملین ڈالر اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی ، اکتوبر کے دوران ملک میں 288ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ 354ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو بھیجے گئے اس طرح رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی توقع ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں کیمونیکیشن کے شعبہ میں کی گئی سرمایہ کاری بڑھ کر 110ملین ڈالر جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں منافع کی منتقلی 96ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ، گزشتہ مالی سال میں شعبہ میں 109.3ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ جولائی تا اکتوبر 2014-15ءکے دوران توانائی کے شعبہ میں 25.3ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری اور 40.7ملین ڈالر کی منافع کی منتقلی کی گئی ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والے منافع کی منتقلی کی مکمل اجازت ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اسے اپنے ممالک کو باآسانی منتقل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانے کے اقدامات وقت کی اہم ضروت ہیں۔    (zuh/tar/rmq 1220:15)

مزید : کامرس