عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی در آمدی بل میں 30 ارب روپے کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی در آمدی بل میں 30 ارب روپے کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        اسلام آباد(آئی اےن پی)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں سینتالیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آنے کے بعد اکتوبر سے نومبر تک کے درمیان تیل کے درآمدی بل میں پاکستان کو تیس ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک تیل کے درآمدی بل میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئی ریکارڈ کی گئی ھے جس کا حجم چھ ارب گیارہ کروڑ ڈآلر رہا۔ تیل کی قیمت میں مزید کمی سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔وزارت پیڑولیم کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی پیداوار یومیہ ایک لاکھ بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جس سے سالانہ کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر سے نومبر تک تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے پاکستان کے تیل کی درآمدی بل میں تیس ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔خام تیل کی یومیہ پیداوار ایک لاکھ چھ سو اٹھانوے بیرل تک پہنچ گئی ہے اور یہ اضافہ پیداواری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -