پی ایس اوکے پاس 20 دن کا فرنس آئل رہ گیا

پی ایس اوکے پاس 20 دن کا فرنس آئل رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے مالی مشکلات کے باعث حکومت سے فوری طور پر50 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،جبکہ کمپنی کے پاس بیس دن کا فرنس آئل رہ گیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق کمپنی کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ بیس جنوری تک کا رہ گیا ہے۔

حکومت کو لکھے گئے خط کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پی ایس او دسمبر سے فرنس آئل درآمد نہ کرسکی۔ بیرون ممالک ادائیگیوں کیلئے فوری طور پرحکومت سے پچاس ارب روپے طلب کر لئے ہیں۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے کا خدشہ ہے،واضح رہے کہ مختلف اداروں کی جانب سے پی ایس او کے واجب الادابقایا جات کی عدم ادئیگی کے باعث ادارہ شدید مالی مشکلات سے دو چار ہے.جس کی وجہ سے بیشترمعاملات ومسائل کے حل کیلئے پی ایس او کو حکومت سے مالی معونت درکار ہوتی ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -