ہدایت کار نذر السلام کی برسی 9 جنوری کو منائی جائے گی

ہدایت کار نذر السلام کی برسی 9 جنوری کو منائی جائے گی

لاہور (اے پی پی) فلموں کے معروف ہدایت کار نذر السلام کی برسی آج (جمعہ کو) منائی جائے گی۔ نذر السلام کا تعلق سابق مشرقی پاکستان اور آج کے بنگلہ دیش سے تھا۔ انہوں نے لاہور میں شیشے کا گھر ‘ بندش اور کالے چور شرافت اور آئینہ جیسی ہٹ فلمیں‘ ڈائریکٹ کیں۔ نذر السلام ڈائریکشن کے معاملے انفرادی انداز کے مالک تھے۔ اب ان کے اکلوتے بیٹے عمران نذر السلام ٹی وی ڈراموں اور پرڈوکشن سے وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر