ریڈیو پاکستان لاہور ریاض بسرا کی آواز میں دوگیت ریکارڈ

ریڈیو پاکستان لاہور ریاض بسرا کی آواز میں دوگیت ریکارڈ

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کیلئے ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن میں گزشتہ روز گلوکارریاض بسرا کی آواز میں دوگیت ریکارڈکئے گئے۔احمد ندیم قاسمی اور احمد فراز کے لکھی ہوئی ان غزلوں کی موسیقی استاد غلام حیدر خاں نے ترتیب دی جبکہ ارینجر استاد فیاض علی خاں تھے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کیلئے ان گیتوں کو پروڈیوسر شفیق مغل نے ریکارڈ کیا۔یہ گیت بہت جلد قومی نشریاتی رابطہ پر نشر کئے جائیں گے۔

مزید : کلچر