فی الحال پلاسٹک سرجری کروانے کا کوئی ارادہ نہیں،کیلی جنر
لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ کیلی جنر نے کہا ہے کہ وہ فی الحال پلاسٹک سرجری کروانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔17سالہ اداکارہ کیلی جیز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کروالی ہے ۔ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ہے ۔ وہ 9سال کی عمر سے فلموں میں کا کر رہی ہیں وہ بڑی ہو رہی ہے مشکل اور نقوش میں تبدیلی تو آتی ہے ، ان کی بھی آئی ۔ وہ یہ واضح کرتی ہیں کہ وہ فی الحال کوئی پلاسٹک سرجری کا ارادہ نہیں رکھتی ۔ وہ پلاسٹک سرجری کے خلاف نہیں تاہم بعد ازاں زندگی میں وہ پلاسٹک سرجری ضرورت پڑنے پر کروا بھی لیں گی۔