2014 ءمیں اے ٹی ایم مشینوں سے 27 کھرب روپے نکالے گئے سٹیٹ بینک

2014 ءمیں اے ٹی ایم مشینوں سے 27 کھرب روپے نکالے گئے سٹیٹ بینک

  



        اسلام آباد (آن لائن)سٹیٹ بینک کی بلیٹن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں اے ٹی ایم آٹو میٹک ٹیلرمشین کی تعداد8240 ہے ۔گزشتہ سال 4 لاکھ 5 ہزار 380 ٹرانزکشن اے ٹی ایم کے ذریعے کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ای بینکنگ عوام میں مقبول ہو رہی ہے اور عوام زیادہ تر اپنی رقوم کی ترسیل کے لئے ای بینکنگ کے ذریعے کرتے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال2648 ارب روپے کی ترسیل اے ٹی ایم کے ذریعے ہوئی ہے ۔2010 ءمیں905 ارب روپے اور2013 ءمیں 1979 ارب روپے کی ترسیل اے ٹی ایم کے ذریعے ہوئیں تھیں۔2010 ءمیں ملک میں اے ٹی ایم مشین کی تعداد115677 ،2011 ءمیں137659 ،2012 ءمیں166158 جبکہ2013 ء میں اے ٹی ایم کی تعداد199779 ہے جو ملک میں شیڈول 38 بینکوں نے پر مشین نصب کی ہوئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ای بینکنگ کے تحت RTOB کی تعداد10640 ،پی او ایس کی تعداد34428 ہے۔رپورٹ کے مندرجات کے مطابق2014 میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ٹرانزیکشن 13 ارب سے زائد کی ہوئی ہے جبکہ ڈیبٹ کارڈ کی تعداد23061 بتائی گئی ہے ۔مجموعی طور پر ای بینکنگ کے ذریعے ترسیل کی تعداد 40530000 ہے اور مالیت 33707 ارب روپے ہے۔

مزید : کامرس