جیمز بانڈ سیریز کی فلم \'\'سپیکٹر\'\' کی آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں شوٹنگ‘فلم نومبر کو ریلیز ہوگی

جیمز بانڈ سیریز کی فلم \'\'سپیکٹر\'\' کی آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں شوٹنگ‘فلم ...

  



ویانا: (آن لائن) برطانوی جاسوس جیمز بانڈ سیریز کی نئی آنے والی فلم \'\'سپیکٹر\'\' کی شوٹنگ آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں ہوئی۔سولڈن کے پہاڑی علاقے میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینئل کریگ اور بانڈ گرل لی سیڈوکس نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ شوٹنگ دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔ فلم کی شوٹنگ گذشتہ ماہ دسمبر میں شروع ہوئی۔ جب کریگ نے دریائے ٹیمز میں ایک کشتی پر سوار ہو کر سین فلمبند کروایا۔ فلم اس برس چھ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر