کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 2015.16ء کا انعقاد

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 2015.16ء کا انعقاد
کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 2015.16ء کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابات 2015.16ء گزشتہ روزرائل پارک میں منعقد ہوئے۔ جس میں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچررانامحمدارشد،ایم پی اے کنول نعمان ،سید نور،چودھری اعجازکامران،گلوکارشوکت علی ،راشد محمود،فیاض خان ،شہزادرفیق ،جونی ملک ،گلوکارہ نرمل شاہ ،جاجی شیراشوکت زمان،محمدطارق ساحلی ،غفارلہری ،سہیل بخاری ،حافظ اکرم ،شیخ محمداکرم اوردیگرشخصیات نے شرکت کی ۔انتخابات میں طاہربخاری صدراورٹھاکرلاہوری دوسال کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔دیگرعہدیداروں میں سینئرنائب صدرشجرالدین،نائب صدرزین مدنی ،ایڈیشنل سیکرٹری حسن عباس زیدی ،جوائنٹ سیکرٹری اشفاق حسین ،فنانس سیکرٹری وقاراشرف ،انفارمیشن سیکرٹری ظہیرشیخ ،سیکرٹری تقریبات ،قیصرافتخاراورآفس سیکرٹری نصیراحمدمنتخب ہوئے ۔خالد ابراہم کوسرپرست اعلی بنادیاگیا۔سپریم کونسل کی چیئرپرسن فرزانہ چودھری ،ارکان میں عاشق چودھری ،ندیم سلیمی ،سیف اللہ سپرا،خواجہ منوراورعمران احسان اورمجلس عاملہ میں نوید صدیقی،ندیم نظر،ارشد لئیق،اے آر گل،ریاض منیرشامل ہیں۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ہدایتکار سیدنور کاکہناتھا کہ صحافیوں اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے تمام ممبران پروفیشنل ہیں جنہوں نے شوبز سرگرمیوں کی بہتری اور ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے میں تمام ممبران کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایم پی اے کنول نعمان کاکہناتھا کہ آج میں تمام شوبز صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ وہ فنکاروں اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار اد ا کررہے ہیں اب میں نو منتخب باڈی سے اُمید کرتی ہوں کہ وہ آئندہ بھی اپنی فرض کو ادا کرتے رہیں گے۔پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا ارشد کاکہناتھا کہ کلچرل جرنلسٹس نے ہمیشہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں ہیں۔یہ اپنی خبروں کے ذریعے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری ذمہ داریوں میں کیا شامل ہونا چاہیے اور ہم اُس راہنمائی سے بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔جبکہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے کہا کہ ہم تمام فنکاروں اور اپنے بھائیوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ آج یہاں موجود ہیں ہم نے جس کام کا بیڑا اُٹھایا ہے وہ پورا کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔ ہم تمام ممبران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مزید : کلچر