دپیکا بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

دپیکا بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
دپیکا بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

  



ممبئی (آئی این پی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک انٹریو کے دوران دپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور ہم دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کا سوچتے ہیں تو کسی نہ کسی وجہ سے ایسا ہو نہیں پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ یا تو ہماری ڈیٹس کا مسئلہ ہوتا ہے یا ہم میں سے کسی کو فلم کا موضوع پسند نہیں آتا جبکہ کچھ لوگ بھی معاملات بگاڑنے کا کام کرتے ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ ہم اکھٹے فلم کے لیے کسی کو مجبور نہیں کرسکتے بلکہ یہ فیصلہ قسمت پر ہے ایسا کب ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈمپل کوئین نے کہا کہ وہ سلمان خان سے اس لیے دوری اختیار نہیں کر رہی کیونکہ وہ شاہ رخ خان کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تو ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔اس سانولی حسینہ کے بقول شاہ رخ اور سلمان خان دونوں بچے نہیں بلکہ باشعور اداکار ہیں جو ایسے رویوں کا اظہاار کریں۔دپیکا نے کہا کہ بطور اداکارہ میں کسی اور اداکار کی پسند ناپسند کو اپنے کام پر اثرانداز نہیں ہونے دیتی۔

مزید : کلچر


loading...