سرخ لپ سٹک طاقت اور جوش و ولولے کی عکاس ہے‘ ایشوریہ رائے

سرخ لپ سٹک طاقت اور جوش و ولولے کی عکاس ہے‘ ایشوریہ رائے
سرخ لپ سٹک طاقت اور جوش و ولولے کی عکاس ہے‘ ایشوریہ رائے

  



ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ سرخ لپ سٹک طاقت اور جوش و ولولہ پیدا کرتی ہے۔ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبیسیڈر ایشوریہ رائے نے کمپنی کی جانب سے نئے سات شیڈ متعارف کروانے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ سرخ لپ سٹک طاقت اور جوش و ولولے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوریل پیرس کی جانب سے لپ سٹک کے سات مختلف سرخ شیڈز متعارف کروانے پر ان کی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرخ لپ سٹک ہر خاتون کو سجادیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرخ لپ سٹک کا ان دنوں ویسے بھی رواج عام ہوتا جارہا ہے۔

مزید : کلچر