آشا چوہدری کاسٹیج ڈرامہ ’’حسینہ 2015‘ آج سے شالیمارتھیٹرمیں پیش کیا جائے گا

آشا چوہدری کاسٹیج ڈرامہ ’’حسینہ 2015‘ آج سے شالیمارتھیٹرمیں پیش کیا جائے گا
آشا چوہدری کاسٹیج ڈرامہ ’’حسینہ 2015‘ آج سے شالیمارتھیٹرمیں پیش کیا جائے گا

  



لاہور (فلم رپورٹر ) آشا چوہدری کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’حسینہ 2015‘ آج سے شالیمارتھیٹرمیں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں اداکارہ پائل چوہدری نواز انجم، مٹھوجی، ندیم برال، ساقی خاں، شمع رانا ، سنگم رانا ، ندیم لہری ، بلال راجا ، طوطی برال ، قیدو اورگڈوکمال سمیت دیگرشامل ہیں، جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق اورمصنف وڈائریکٹر سحر عباس ہیں۔ پروڈیوسرملک طارق نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں فیملی ڈرامہ دیکھنے والوں کیلئے ہم نے اپنے ڈرامہ کی شکل میں ایک تحفہ دیا ہے، جوشائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ ڈرامے کی کہانی، ڈائیلاگ اورمقبول گیتوں پراداکاراؤں کی بہترین پرفارمنس بھی شرکاء کو انٹرٹین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شالیمارتھیٹرمیں ہم جہاں معیاری ڈرامہ پیش کررہے ہیں، وہیں تھیٹرکے ماحول پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فیملیز کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے کیلئے تھیٹرکا رخ کررہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...