کسی خان کیساتھ کام کرکے غائب نہیں ہونا چاہتی‘ بپاشا باسو

کسی خان کیساتھ کام کرکے غائب نہیں ہونا چاہتی‘ بپاشا باسو
کسی خان کیساتھ کام کرکے غائب نہیں ہونا چاہتی‘ بپاشا باسو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ کسی خان کیساتھ کام کرکے غائب نہیں ہونا چاہتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بڑے سٹارز کو دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے عامر خان‘ سلمان خان یا شاہ رخ خان کیساتھ ایک دو فلمیں کیں اور غائب ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن دنوں میں نے بالی ووڈ میں کام شروع کیا تب ہی گریسی سنگھ کی انٹری ہوئی تھی۔ انہوں نے ’’لگان‘‘ جیسی ماڈرن کلاسک فلم میں عامر خان کیساتھ اپنے فلمی کیریئر کی ابتداء کی مگر پھر ان کا کیا ہوا وہ کوئی نہیں جانتا جبکہ میں تو اب بھی کام کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -