معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کےلئے کیو ای سی کے کردار پر خصوصی لیکچر

معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کےلئے کیو ای سی کے کردار پر خصوصی لیکچر

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو یقینی بنانے کےلئے کیو ای سی کے کردار اور اثرات پر خصوصی لیکچر دیا لیکچر میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ نے شرکت کی اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو بہتر بنانے کےلئے احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح سے لے کر نچلی سطح تک سسٹم کو بہتر بنانے کی سوچ کو اپنانا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4