پیف کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس

پیف کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس گزشتہ روز پیف ہیڈ آفس میں منعقد ہوا چےئرمین پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ڈپٹی ایم ڈی سلمان انور ملک ، ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) ثمینہ نواز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین پیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہری ونیم شہری علاقوں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک500یا اس سے زائد طالب علم تعداد والے سکول فوری طور پرمطلوبہ سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لاہور ، ملتان و راولپنڈی دفاتر کا سٹاف اپنے علاقوں میں مطلوبہ سکولوں کی فزیکل انسپیکشن آج تک مکمل کر کے رپورٹ بھجوائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سکولوں کی اچانک چیکنگ بھی کی جائے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ایکشن لیا جائے اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔         اور سکول مالکان کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع بھیج دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4