ویٹرنری یونیورسٹی اور ایشیا فیڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ویٹرنری یونیورسٹی اور ایشیا فیڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور )ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور ایشیا فیڈ کے ساتھ گزشتہ روز ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے مفا ہمتی یاداشت پر دستخط ویٹرنری یونیورسٹی کے و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور ڈاکٹر غلام نبی مر حوم کے بیٹے احمد حسن چو ہد ر ی چیف ایگز یکٹوآف ایشیا فیڈ نے کئے جس کا مقصد ڈا کٹر ویٹرنر ی میڈیسن اور بی ایس آنرز پو لٹر ی سا ئنس کے ہو نہار مستحق پانچ طلبہ کو20 ہزار رو پے ہر سمیسٹر بطور سکا لر شپ دیا جائیں گے نیز ان طلبہ کے چنا ﺅ میں ایشیا فیڈ کے نما ئند ے بھی شا مل ہوں گے اس مو قع پرڈاکٹر پا شا نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار ہو نہار طلبہ ایسے بھی ہیں جو ما لی معا ونت کے فقدان کی و جہ سے حصو ل تعلیم میں مشکلا ت کا سا منا کرتے ہیںسکا لر شپ کے زر یعے مستحق طلبہ اعلی تعلیم حاصل کر نے کے موا قع فرا ہم کئے جا سکتے ہیںاس مو قع پر پر و فیسر ڈاکٹر سرور خا ن ،پرو فیسر ڈا کٹر حبیب الر حمن، پروفیسر ڈاکٹر منصور الد ین بھی مو جود تھے۔