مختلف ٹاؤنز میں کریک ڈاؤن ، 12ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا،محمد عثمان
لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے12ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے رنگ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ڈاکٹر ہسپتال،کھو کھر چوک، شادیوال چوک،ٹھوکھر نیاز بیگ دونوں سائیڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا۔ اور4 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مون مارکیٹ اور اقبال ٹا ؤن سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے پرانی انار کلی ،اردو بازار اور موج دریا روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے لال پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ شاہدرہ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے چو بچہ پھا ٹک سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔